سرکاری حج 7 سے 10 لاکھ تک پہنچ گیا

image

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 2022 میں سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ دیگر سالوں کی نسبت اس سال درخواستیں بھی کم وصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک پہنچنے کے باوجود مزید خرچہ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال درخواستیں کم وصول ہوئیں۔ بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا کل بروز جمعہ 13 مئی کو آخری روز تھا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی۔ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی اتوار 15 مئی کو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حج 2022 میں پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار 132 عازمین کا ہے، جب کہ سال 2019 میں سرکاری حج چار لاکھ 82 ہزار روپے کا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سرکاری حج بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

قبل ازاٰن سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق بینکوں کے ذریعے 4 روز میں 43 ہزار 554 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزارت مذہبی امور کو آن لائن اور براہ راست درخواستیں بذریعہ بینک اکاؤنٹس جمع کرائی گئی تھیں۔ بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا کل 13 مئی کو پانچواں اور آخری روز تھا، جب کہ آن لائن درخواستیں کی وصولی کا بھی ہفتہ 13 مئی کو آخری روز تھا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

درخواست جمع کرانے سے قبل عازمین حج اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کرلیں۔

درخواستوں کیساتھ کیا کیا چیزیں لازمی ہونگیحج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے۔

حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا اعلانکوویڈ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کیلئے اس سال حج 2022 میں 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ 40 فیصد عازمین سرکاری اسکیم، جب کہ 60 فیصد نجی اسکیم کے ذریعے عازم حجاز مقدس ہونگے۔ پرائیویٹ طور پر حج 12 لاکھ سے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ہیلپ لائن نمبروزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا82 کا اجرا کر دیا۔ عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج رہنمائی لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 9 مئی سے شروع ہوئی، جو آج 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی، ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔ گورنمنٹ حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کا حج پیکج ابھی تک جاری نہیں ہو سکا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی تھی۔

اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہو سکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

حج کیلئے اس سال عمل کی حد مقررحج کیلئے اس سال عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کرونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ 15 شوال 2022 کا وقت دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.