گرمی کی شدت کیساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

image
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

کراچی  ، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کا تعطل معمول بن گیا ہے اور بجلی کی طویل بندش نے  شہریوں کا جینا محال کردیا۔

اس وقت عوام کی بس ایک  ہی دہائی ہے کہ اس شدید گرمی میں کم از کم اور کچھ نہیں تو ہمیں بجلی کی فراہم کرو لیکن اس حوالے سے نئی حکومت کے تمام وعدے بھی صرف دعوے ہی ثابت ہوئے اور عوام کا انتظار طویل ہوتا جارہا ہے۔

سندھ کے ساتھ ساتھ ملتان اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ، پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ   بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

دوسری جانب روشنیوں کا شہر کراچی اندھیروں میں ڈوب گیا ، شہر قائد میں  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہے ہے جب کہ دیگر علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ بھی کی جارہی ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

ادھر سندھ کے اندرون شہر حیدرآباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں بھی  گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے ، حکومتی ستم ظریفی سے تنگ شہری پھٹ پڑے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر شدید گرمی میں کام کرنے کے بعد جب رات کو گھر آو تو پوری رات اس انتظار میں گزرجاتی ہے کہ بجلی اب آئے گی لیکن جوں ہی بجلی آتی ہے، آنکھ لگنے سے پہلے دوبارہ چلی جاتی اور پوری رات پنھکے کو تکتے گزر جاتی ہے جب کہ دن میں بھی بجلی والوں نے پریشان کررکھا ہوتا ہے۔

50 سینٹی گریڈ کوچھوتی ہوئی گرمی اور اس پر لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے میرپور خاص اور سکھر کے شہریوں کو حواس باختہ کردیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات  نے دعویٰ کیا ہے کہ  رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ، اس دوران شمالی بلوچستان، پنجاب ، بالائی سندھ، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں7 mins agoاس گورنمنٹ کے ساتھ چلنا میرے لیے بہت مشکل ہے، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ اس گورنمنٹ کے ساتھ چلنا میرے...

13 mins agoملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

ملک اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو اس...

14 mins agoشیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان...

22 mins agoضمیر کے مطابق بھی کوئی انحراف کرے تو ڈی سیٹ ہوگا، سپریم کورٹ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت میں...

25 mins agoارسا نے خود کہا پانی غائب ہو رہا ہے، جام خان شورو

جام خان شورو نے کہا ہے کہ ارسا نے خود کہا پانی...

35 mins agoسندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو سیاسی طور...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.