پاکستان میں ڈالر کی ڈبل سنچری… 200 پر پہنچ گیا

image

روپے کی قیمت میں مزید ناقدری، ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئی۔ آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ قیمت 199 روپے پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں نئی حکومت کے اس دور میں صرف 36 دن میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپیہ 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مئی کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دوران ٹریڈنگ ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہوکر 195 روپے 74 روپے کا ہوا اور بڑھتا ہوا 200 روپے تک جاپہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 196.50 سے بڑھ کر 198 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جب کہ غیر قانونی منی ڈیلرز نے ڈالر 200 روپے میں فروخت کئے۔

آج صبح ہی شہباز گل نے یہ انکشاف کیا تھا کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے تاکہ پھر پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جائے اور اسے ایک پراکسی اسٹیٹ بنا کر رکھا جائے۔ ڈالر 200 سے چار روپے دور ہے، تجربے کار ٹیم کے دو دن کا کام ہے ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا۔ اسی حوالے سے شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ ڈالر 200 روپے ہوسکتا ہے، جس سے ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا تھا۔

پاکستان میں اس وقت ڈالر ریٹ کیا چل رہا ہے ، معلوم کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.