انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں،الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، احسن اقبال

image

 وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست  کر رہے ہیں۔ انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔ عمران خان اداروں کے درمیان بداعتمادی پیداکررہےہیں۔

ان  کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست  کر رہےہیں۔ عمران خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا ہے کہ عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں،انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا۔آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.