رنبیر اور عالیہ نے گڈ نیوز سنا دی

image

بالی ووڈ اسٹار جوڑی، رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو گڈ نیوز سنا دی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی، ساتھ ہی ایک تصویر بھی شئیر کی، جس میں عالیہ اور رنبیر کو اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں عالیہ الٹراساونڈ کرا رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تصویر کے نیچے ” ہمارے بچے ” کا کیپشن بھی دیا ہے، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی شادی کی تقریب رنبیر کپور کے گھر ہی میں منعقد کی گئی، جس میں فیملی اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.