فرانس نے پاکستان کے قرض ادائیگیاں 6 سال کیلئے موخر کر دیں

image

فرانس نے پاکستان کے دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا قرض موخر کر دیا۔

وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ اس قرضہ کی ادائیگی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پردستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں میں اداہوگا جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔

گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں ترقی پذیرممالک کووبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ سکیم شروع کی تھی۔

پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اوراداروں نے وبا کی مدت میں صحت اوراقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کرداراداکیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.