قانون سب کے لیے برابر ہے ۔۔ شاہد آفریدی کا موٹروے پر چالان، اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں وائرل

image

شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو کبھی ناراض نہیں کرتے، ہمیشہ ان کے ساتھ بہت محبت سے پیش آتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کل لاہور سے کراچی جا رہے تھے جہاں راستے میں موٹر وے پر ان کا چالان تیز رفتاری کے باعث ہوا جس پر انہوں نے برا منانے کے بجائے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

موٹر وے پولیس نے شاہد آفریدی پر تیز گاڑی چلانے پر 1500 روپے کا جرمانہ کیا۔ جس پر شاہد آفریدی نے موٹر وے پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مجھے میرے نام کی وجہ سے معاف نہ کیا گیا بلکہ دیگر شہریوں کی طرح پورا چالان وصول کیا گیا۔

ان کی موٹروے اہلکاروں کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ان کو خوب داد دے رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts