کیا کرکٹ چھوڑ کر پولیس کی نوکری کرلی۔۔۔شاہین آفریدی نے پولیس کا یونیفارم کیوں پہن لیا؟

image

پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خیبر پختونخوا پولیس نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے، فاسٹ باؤلر پولیس کا تشخص بہتر بنانے میں مدد کرینگے۔ شاہین شاہ آفریدی نے پولیس کا یونیفارم پہن کر تقریب میں شرکت کی، آئی جی خیبر پختونخوا نے انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپریل 2018 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور دسمبر 2018 میں قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔ ان کا تعلق پشتونوں کے ذخہ خیل آفریدی قبیلے سے ہے۔ وہ افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے ضلع خیبر کے ایک قصبے لنڈی کوتل میں پلے بڑھے۔

5 جولائی 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاہین ورلڈ کپ کے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے۔ یہ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے لیے کسی باؤلر کی بہترین پرفارمنس تھی۔

ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں ابھرتا ہوا اسٹار قرار دیا۔ دسمبر 2019 میں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جنوری 2022 میں شاہین آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا تھا۔ انہوں نے 2021 میں 36 بین الاقوامی میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.