زمبابوے ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کے مقبول پلیئر سکندر رضا کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
سکندر نے ایک پوسٹ میں آگاہ کیا کہ ان یہ چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی 29 دسمبر کو ہرارے میں فوت ہوگئے اور اگلے دن ان کی تدفین کردی گئی۔
مہدی ہیموفیلیا جیسے جان لیوا خون کے مرض میں مبتلا تھے۔ زمبابوے کرکٹ نے سکندر رضا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سکندر رضا نومبر میں پاکستان میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھیل کرگئے۔