پاکستان میں ’آئندہ پورا ہفتہ بارشیں‘، بعض اضلاع میں سیلاب کا خدشہ

image
پاکستان میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں محکمہ موسمیات کے مطابق کئی شہری علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ 

اب تک کے اطلاعات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان کوئٹہ میں میں ہوا ہے جہاں مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور 13 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منگل کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر فورکاسٹ ظہیر الدین بابر نے اردو نیوز کو بتایا کہ مون سون کی بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مون سون کی ان بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات موجود ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ آئندہ پورا ہفتہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوں گی اس لیے عید پر بھی موسم خوشگوار ہو گا۔

’وقفے وقفے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔‘

کیا ان بارشوں سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹے گا، اس سوال کے جواب میں ظہیر الدین بابر کا کہنا تھا کہ برسات کے موسم میں ہوا میں نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے حبس ہوتا ہے۔ ’بارش ختم ہونے کے بعد جب دھوپ نکلے گی تو گرمی اور حبس اسی شدت سے ہو گا لیکن بارش کے دوران اس کا زور ٹوٹ جائے گا۔‘

ماہر موسمیات ڈاکٹر حنیف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’اسلام آباد، پنڈی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کوٹلی، نیلم ویلی، مظفرآباد اور جی ٹی روڈ کے کچھ حصوں میں آئندہ  دو سے تین گھنٹوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ کام یا سفر پر نکلتے وقت محتاط رہیں۔‘

Heavy downpours in Nxt 2/3 hrs..in Islamabad, Pindi, Abbotabad, Haripur, Mansehra, Kohistan, Shangla, Kotli, Neelum Muz/Abad and parts of GT Road.

⚡⚡Be careful when leaving for work or travelling⚡⚡

Hvr rain in South Balochistan n Thar today eve. pic.twitter.com/71UhqgGhE8

— Dr. Hanif (@hanifmet) July 5, 2022

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی احتیاطی تدبیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات جیسے کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں میٹروں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ہاتھ یا جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپلینٹ آفس ہیلپ لائن 118 یا 0519252933 پر کال کریں۔‘

اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایکسپریس وے پر کورال سے زیرو پوائنٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ تاخیر سے بچنے کے لیے 30 منٹ پہلے نکلیں۔‘

#ITP #TrafficAlert pic.twitter.com/cBt9r3xTu9

— Islamabad Police (@ICT_Police) July 5, 2022

پیر کو سندھ، کشمیر اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں40 ملی میٹر ہوئی۔ سرجانی کراچیاور سکھر میں 23 جبکہ جیکب آباد میں 19ملی میٹر بارش ہوئی۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 33 ملی میٹر، جبکہ کوئٹہ اور پنجگور میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 13 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کلی عالمو میں پانچ مکانات گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ چمن پھاٹک کے قریب تحصیل آفس اورمشرقی بائی پاس پر پولیس ٹریننگ کالج کی دیوار گر گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.