انوکھا سروس اسٹیشن کہاں ہے جہاں صرف 100 روپے میں قربانی کے جانور کو شیمپو اور سینیٹائزر سے نہلاتے ہیں؟

image

لیاقت آباد نمبر7 پر واقع یہ جانوروں کا سروس اسٹیشن موجود ہے جہاں ان کی صفائی اور دھلائی کی جاتی ہے۔ عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے اور اس میں ہر طرف جانوروں کی بہار ہے۔ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے لوگوں نے اپنی استطاعت کے مطابق گائے بکرے اونٹ لے لیے ہیں لیکن ان کی صفائی کا خیال رکھنا خاصا مشکل کام ہوتا ہے خاص کر ان کو نہلانا دھلانا کافی مشکل ہو تا ہے کیونکہ جانور بدک بھی جاتے ہیں، اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے لیاقت آباد نمبر7 میں دو سروس اسٹیشن موجود ہیں، جہاں شیمپو اور سینی ٹائزر سے جانوروں کی سروس کی جاتی ہے۔

یہ سروس دے رہے ہیں کراچی کے صغیر جو کہ صرف 100 روپے میں یہ کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 8 سال سے یہ کام کر رہے ہیں۔ اور یہ کام یہ اللہ کی خوشنودی کے لئے ان جانوروں کی خدمت کے لئے کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ 100 روپے جو میں نے اس کے چارجزرکھے ہیں ان کو بھی میں جمع کر کے کسی غریب، یتیم یا بیوہ کی مدد کردیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کرنے گیا تھا تو میں دیکھتا تھا کہ وہاں اللہ کے مہمانوں کی کیسی مہمان نوازی کی جاتی ہے تو میں نے بھی یہ سوچا کہ میں بھی ان جانوروں کی جو کہ ایک ماہ کے مہمان ہوتے ہیں پھر اللہ کی رضا کے لئے ان کو قربان کردیا جاتا ہے تو ان کی خدمت کی جائے تو مجھے یہ خیال آیا کہ ان کی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے کیونکہ جب یہ منڈی سے آتے ہیں تو ان پر ہزاروں جراثیم اور گندگی ہوتی ہے جو کہ اسی طرح پھر اوروں میں بھی پھیلتی ہے، اسی لئے میں نے یہ سوچا کہ ان کو نہلا دھلا کر پاک صاف کردیا جائے، تو سب کے لئے اچھا ہوگا۔ یہ شروع سے میں نے 100 روپے ہی رکھے ہوئے ہیں۔ اور آئندہ بھی یہی رکھوں گا کیونکہ میں یہ کام اللہ کی رضا کے لئے کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں بڑے خطرناک خطرناک جانور بھی آتے ہیں جن کو نہلانا بڑا مسئلہ ہوتا ہے لیکن ہم اسے بھی صاف ستھرا کر دیتے ہیں ، ہرجانورجونہلانے کے لئے آتا ہے اس کو 10 منٹ لگتے ہیں۔ اس کو ہم شیمپو، ڈیٹول اور سینی ٹائزرسے نہلا کر پاک صاف کر دیتے ہیں۔ روزانہ تقریباً 100 جانور ہم نہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پی آئی اے سے ریٹائر ہوا ہوں الحمد للہ مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی لئے صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے یہ کام کرتا ہوں۔ یہاں ہم اونٹ بھی نہلاتے ہیں۔ گائے بکرے بھی نہلاتے ہیں اور سب کے ریٹ یہی 100 روپے ہیں۔ اسی لئے لوگ خوشی خوشی یہاں اپنے جانوروں کو لے کر آتے ہیں۔ اور خوشی خوشی مطمئن ہو کر واپس جاتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.