ہماری پاس گیس نہیں، کوشش کررہے ہیں بھلے مہنگے ہی سہی کسی طر ح گیس ملے، مصدق ملک

image

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ ہماری پاس گیس نہیں ہے، ہم دن رات کوشش کررہے ہیں بھلے مہنگے ہی سہی کسی طر ح گیس ملے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سے بھی میں ہر وقت رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل بہت مشکل فیصلے کر رہے ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،وہ مشکل فیصلے کابینہ کی منظوری سے ہی کر ر ہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت کوئلے کی ترسیل میں سب سے اہم بارڈر منیجمنٹ ہے،بارڈر منیجمنٹ کے اندر دفاع کا ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل دو صوبوں کو گیس دیتی ہے،ان  کے پاس کل گیس بیچنے کیلئے 670 ملین ایم ا یم سی ایف ڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ڈالر کی گیس مل رہی تھی تو کیوں نہیں خریدی گئی؟ ساڑھے 12 ملین ڈالر کا کارگو آج 140 ملین ڈالر کا ہے، اس وقت کسی نے لانگ ٹرم معاہدہ نہیں کیا اور گیس نہیں خریدی،آج ہم ہر ملک سےپوچھ رہے ہیں ہمیں کوئی گیس کا کنٹریکٹ تو دو، میں دو تین ممالک سے ذاتی طور پر بات کر چکاہوں لیکن کسی کے پاس گیس نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.