روسی ہائپر سونک لیبارٹری کے سربراہ غداری کے شبہ میں گرفتار

image

ماسکو: روسی ہائپر سونک ماہر کو غداری کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے مؤقر عالمی جریدے نیوز ویک اور روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے آندرے شپلیوک نووسیبرسک انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندرے شپلیوک گزشتہ سالوں کے دوران ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے تفصیلی تحقیق کر چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے اسی حوالے سے ٹی اے ایس ایس کے توسط سے بتایا ہے کہ شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر کو بھی غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.