تمہاری ہمیں کورئی ضرورت نہیں ،سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم سے نکال دیا؟دونوں میں لڑائی شدید تر ہو گئی

image
 ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شہناز گل کواپنی آنے والے فلم سے نکال دیا ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں،اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہناز اب سلوں میاں کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی البتہ اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔تاہم شہناز گل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لوگ جلد انہیں فلم میں دیکھیں گے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کانام تبدیل کر کے ’بھائی جان‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فرحاد سمجی فلم کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان پوجا ہیج ، آیوش شرما ، دگوبتی ونکتیش اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ سلمان خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.