مہنگائی نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ،مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی

image

 کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے اور اب متوسط طبقے کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے۔مہنگائی کے بوجھ تلے عوام سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگی بجلی اور پٹرول کے بم گرائے جارہے ہیں جبکہ منافع خوری اور سٹے بازی کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ کر پر لگ گئے ہیں جس کے نتیجے میں اشیائے خورو نوش اور ادویات بھی اس قدر مہنگی ہوگئیں کہ ان کا حصول عوام کے لیے اب ناممکن ہوچکا ہے۔ ایسے میں سرکار اور نوکرشاہی کی شاہ خرچیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔کراچی کی ایک خاتون رابعہ نے سوشل میڈیا پر آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ ویڈیو جاری کی جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کراچی کی رابعہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر پھٹ پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ گھر کا بجلی کا بل 15 ہزار روپے کا آرہا ہے۔ اشیائے خوراک بھی قیمت خرید سے باہر ہوچکی ہیں، کیا بچوں کو بھوکا ماردوں۔کراچی کی ہماری ایک بہن رابعہ جو کہ ایک ہاؤس وائف ہیں انہوں نے ہمت کرکے ہمارے حکمرانوں @CMShehbaz کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے کہ کیسے ٹیکسزز کی صورت میں غریبوں پر پہاڑ بناکر گرائے ہیں

شرم آنی چاہئیے غریبوں کو مرنے کے لئیے مجبور کیا جارہا ہے pic.twitter.com/oWPaS2RIt7

— Naseem Khaira (@Naseem_khera) August 8, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.