پردیس میں سستے کپڑے ۔۔ یوٹیوبر نے پردیس میں پاکستانیوں کی بڑی مشکل کیسے آسان کر دی؟ دیکھیے

image

پردیس میں رہنے والے پاکستانی ملک کو یاد تو کرتے ہیں لیکن مجبوری کی وجہ سے دلوں میں موجود یادوں کے سہارے ہی خود کو سنبھال لیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو یوٹیوبر خاتون کے بارے میں بتائیں گے جو کہ پردیس میں دیسی کھانے بنا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود یوٹیوب چینل Her Desi Life in Germany نامی چینل پر جرمنی میں موجود پاکستانی خاتون دلچسپ ویڈیوز بناتی ہیں، منفرد اور دلچسپ لمحات کو خاتون اپنے انداز میں بیان کرتی ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی خاتون ادیبہ نے جرمنی میں دیسی گھی اور پالک کے پراٹھے بنائے، گرم گرم پراٹھوں پر جب گھی رکھا تو صارفین کے منہ میں پانی آ گیا تھا۔

دیسی گھی میں بنے پراٹھے دکھنے میں ہی نہیں بننے میں بھای کافی دلچسپ تھے، خاتون نے پردیس میں جب آتے میں سبزیاں ملائیں اور پھر پراٹھے بنانے کی تیاری شروع کی تو یوں معلوم ہوا کہ جیسے صارفین کو پاکستانی ٹی وی شو دیکھ رہے ہیں۔

خاتون یوٹیوبر نے کھانا بنانے کے بعد شاپنگ پر جانا تھا، روایتی پاکستانی گھریلو خاتون کی طرح یوٹیوبر نے پہلے گھر کا کام مکمل کیا اور پھر بچوں کے ساتھ جرمنی کے شاپنگ سینٹر مینز کو چل دیں۔

مینز شاپنگ سینٹر میں پردیسی سہولت کی وجہ سے رخ کرتے ہیں جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مال کی دکانوں میں سیل کے آئٹمز بھی موجود ہیں اور سیل بھی لگی ہے، جو کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر اوورسیز کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

خود یوٹیوبر نے بھی ان دکانوں اور برانڈز کا ذکر کیا جہاں سیل لگی ہے اور پردیسی وہاں جا کر کم قیمت میں پسندیدہ کپڑے خرید سکتے ہیں۔ اگرآپ فیملی کے ساتھ رہتے ہیں، تو یہ مقامات شاپنگ کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.