2 لوگوں کے علاوہ خاندان میں سب کم پڑھے لکھے ہیں.. شہروز سبزواری کے کتنے کزنز ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

image

"ہمارے خاندان میں صرف دو لوگوں نے ماسٹرز کیا ہے ان کے علاوہ کسی نے اتنی پڑھائی نہیں کی۔"

یہ کہنا ہے شہروز سبزواری کا جو ندا یاسر کے شو میں اپنے بہت سارے کزنز سمیت موجود تھے۔ شہروز نے اپنی کزن کنزا کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ظفر چاچا کی بیٹی ہے اور یہ خاندان کی سب سے پڑھی لکھی لڑکی ہے کیونکہ اس نے ایچ آر میں ماسٹرز کیا ہے۔ کنزا اور جمال بھائی کے علاوہ ہمارے خاندان میں کسی نے بھی ماسٹرز تک پڑھائی نہیں کی۔

اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادیاں کیا کرتی ہیں؟

اس کے بعد مشہور فلم اداکار سلیم شیخ کی سب سے بڑی صاحب زادی نشمیہ ہیں انھوں نے بتایا کہ وہ گریجویشن کے بعد ایڈ ایجنسی میں کام کررہی ہیں اور ساتھ ہی ماڈلنگ کے پراجیکٹس بھی کرتی ہیں۔ ان کی ایک بہن سلینہ شیخ بھی شو پر موجود تھیں جو دیکھنے میں جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ یعنی اپنی کزن اور اداکارہ سے غیر معمولی حد تک ملتی ہیں۔ ان کے باقی کزنز کا کہنا ہے کہ دونوں مزاج اور غصے میں بھی ایک جیسی ہیں۔ سلیم شیخ کی ایک اور بیٹی انعمتی بھی ہیں۔

شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

جبکہ اس شو پر شہزاد شیخ بھی موجود تھے جو شہروز کے ماموں زاد بھائی ہیں اور مشہور اداکار ہیں۔ شہروز نے بتایا کہ دسمبر میں سلیم شیخ کی صاحبزادی سلینہ شیخ کی شادی ہونے والی ہے جس میں ان کا پورا خاندان لاہور میں اکھٹا ہوگا اور بہت مزا آئے گا۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.