تم نے کسی کو اس کی تکلیف سے آزاد کیا ہے ۔۔ ہانیہ عامر نے یشما گل کی پوسٹ دیکھ کر ایک بیمار خاتون کی جان کیسے بچائی؟ لوگ سراہتے رہ گئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ سماجی و فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ محض انسٹاگرام کو صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے ایک خاتون مریضہ کی مدد کے لیے آواز بلند کی جنہیں آپریشن کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔

یشما گل نے اپنی شئیر کردہ اسٹوری میں لکھا کہ میرے ایک دوست کی اہلیہ کا بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن غیر تجربہ کار ڈاکٹروں کے غلط آپریشن کر دیا ہے جس کی وجہ سے ماں کا پیٹ سوجھ چکا ہے اور آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔ علاج کے لیے 4 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔

بس یشما گل نے یہ اسٹوری شئیر کی ہی تھی کہ اداکارہ ہانیہ عامر جو یشما گل کی بہت اچھی دوست بھی ہیں انہوں نے متاثرہ خاتون کی مدد کے لے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

اداکارہ یشما نے ہانیہ عامر کے پیسے عطیہ کرنے سے متعلق پھر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پورا خرچہ ہانیہ عامر کی طرف سے اٹھا لیا گیا ہے۔ میں واقعی ہانیہ عامر اور ان کے بڑے دل کی تعریف کرنے کے لئے یہ پوسٹ کرنا چاہتی ہوں۔

یشما نے اپنی دوست ہانیہ کے لیے بہترین الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری دوست ہانیہ تم نے آزادی کے دن کسی کو اسکی تکلیف سے آزاد کیا ہے ، اللہ تمہیں ایسی ہی دل کا مالک رکھے۔

آخر میں یشما نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گی؟؟

اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے پیسےعطیہ کرنے پر انہیں لوگ بہت سراہے رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.