لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ، منفی پراپیگنڈا مہم تحقیقات، کونسی بڑی سیاسی جماعتوں کے کارکنان مہم چلانے میں ملوث نکلے

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیاپر منفی پراپیگنڈا مہم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے۔ذرائع کے مطابق پراپیگنڈا مہم میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان سے 500 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس منفی پراپیگنڈا مہم کا حصہ بنے جبکہ بھارت اور دوسرے ممالک سے بھی سینکڑوں اکاؤنٹس کے ذریعے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔واضح رہے کہ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم پاک فوج کے اعلیٰ ترین افسران کی شہادتوں پر غمزدہ تھی، کور کمانڈر بلوچستان سمیت پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں شریک تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.