حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

image

ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک )ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118 سے عمران خانکے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروا دیے۔ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیے کل طلب کرلیا۔این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑسکتا ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروائے تھے۔نبیل گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے میں پی ٹی آئی کے 13 خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.