ویلڈر، کارپینٹر، مکینیک کے لیے مشکلات بڑھ گئیں ۔۔ سعودی عرب نے ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی

image

سعودی عرب میں رہنے والے شہریوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مختلف پیشوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے پروفیشنل لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کی جانب سے جاری فہرست میں ان تمام پیشوں کا ذکر ہے، جنہیں سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے پروفیشنل لائسنس لازمی ہوگا، مطلوبہ لائسنس ان تمام پیشوں سے متعلق ہے جن میں غیر ملکی بالخصوص پاکستانی شامل ہیں۔

جبکہ لائسنس ایک جون 2023 سے قابل عمل ہوگا، اس کے بعد کام کرنے والوں کو شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ان پیشوں میں کپڑوں کی دھلائی، استری، صفائی کرنے والے، کارپینٹر، لوہار، المونیم کا کام کرنے والے شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ڈیکوریشن کرنے والے، فرنیچر کا کام کرنے والے، دھات کے دروازے تیار کرنے والے، ویلڈر کے کام سے منسلک افراد، دیواروں اور فرش کا کام کرنے والے افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزارت بلدیات کی جانب سے کار مینٹیننس کے کئی پیشوں کے لائسنس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، ریڈی ایٹر ٹیکنیشن، لائٹ وہیکل مینٹیننس ٹیکنیشن، کار الیکڑیشن، گاڑی کے شیشوں سے منسلک افراد، کار مکینیک، سمیت گاڑیوں کی مرمت کرنے والے افراد کو بھی مشکل ہو سکتی ہے، کیونکہ سعودی عرب نے ان پیشوں کے لائسنس پر پابندی لگا دی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.