الیکشن کمیشن کو محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا گیا

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک این اے 196 جیک آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن نا کرائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.