چین کے شہر چینگ چن میں واقع ریسٹونٹ میں آج صبح آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں 17 افراد جھلس کر مہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہیں جن کی حالت بھی کافی تشویش ناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور اس کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں تیزی سے مصروف ہے۔