کراچی میں فائرنگ سے غیرملکی ڈاکٹر زخمی، ایک شخص ہلاک

image

کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غیرملکی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ زخمی جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے واقعے میں ’دندان ساز غیرملکی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے میں ایک ملازم ہلاک ہوگیا ہے۔‘

ایس ایس پی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے بتایا کہ ’ملزم کلینک میں مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ پاکستان اور چین کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے اردگرد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.