شاہین آفریدی کی دلہن کے ساتھ تصویر کے پیچھے کیا حقیقت ہے؟

image

پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں جن کے ساتھ مداح سیلفی بنوانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین آفریدی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جن میں ان کے ساتھ ایک دلہن کھڑی ہے۔ اب وہ دلہن ان کے ساتھ کیوں کھڑی ہے اس تصویر نے مداحوں کے ذہنوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

مذکورہ تصویر کئی سوشل میڈیا پیجز پر شئیر ہوئی ہے جس کے ساتھ کپیشن بھی دیا گیا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس دلہن کو PCT کے سامنے آگئی اور اپنے دولہا اور شادی کی پرواہ نہیں کی۔

تصویر میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کھڑی لڑکی دراصل ان کی مداح ہیں جو ان کے ساتھ خاص طور پر تصویر بنوانے آئی ہیں۔ مداحوں نے جب پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھا تو انہیں جھٹکا لگا کہ کی شاہین آفریدی شادی کر بیٹھے مگر ایسا نہیں۔

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسی تقریب میں یہ دلہن اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر خاص طور پر شاہین کے ساتھ تصویر بنوانے آئی۔

خیال رہے شاہین آفریدی نے ایک دن جیو کے ساتھ میں انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی خواہش اور پسند کے مطابق ہی شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ سے ان کی منگنی ہوئی ہے اور بہت جلد وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔


مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.