پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 506 پوائنٹس بڑھ کر 170,931 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 376 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث آج اسٹاک ایکسچینج میں ریکوری کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US