ہری جالیوں کے پیچھے موجود خوشبو دار پردہ ۔۔ روضہ رسول ﷺ کے اندر کے وہ مناظر جو بہت کم لوگوں نے دیکھے ہوں گے

image

پیغمبر دو عالم آقائے دو جہاں ﷺ کے روضے کے حوالے سے ویسے تو کافی دلچسپ معلومات موجود ہیں تاہم چند ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

مسجد نبوی ﷺ میں جب داخل ہوتے ہیں تو سبز گنبد سب کی توجہ طلب کر ہی لیتا ہے، جبکہ اس سبز گنبد کے اندر ایک ایسا منظر ہوتا ہے جو کہ عام انسان تو دیکھ ہی نہیں سکتا ہے۔

صرف ہی خوش نصیب اس منظر کو عکس بند کر سکتا ہے جسے یہاں جانے کا شرف حاصل ہو، اب یہ شرف بہت ہی کم لوگوں کو حاصل ہوتا ہے۔

ایسے یہ چند لوگوں نے اس شرف کو حاصل کیا ساتھ ہی اندر جا کر ویڈیو بھی بنائی، صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ نہ صرف سبحان اللہ پڑھا بلکہ اپنے جذباتی بھی ہو گئے۔

روضہ رسول ﷺ کی جالی تو صارفین نے دیکھی ہے، تاہم اس جالی سے کی تصاویر تو کئی بار دیکھی ہیں لیکن اس جالی کے دوسری طرف موجود ہری چادر، جس پر لال اور چاندی کا رنگ بھی موجود ہے، سب کو جذباتی کر دیا ہے۔

یہ پردہ یوں لگتا ہے جیسے کہ دنیا کے تمام پردے ایک طرف اور یہ پردہ ایک طرف۔ دوسری جانب اسی پردے اور اس مقام سے آنے والی خوشبو بھی منفرد اور تمام خوشبوؤں سے الگ ہے۔ اگرچہ سعودی انتظامیہ یہاں دنیا کی بہترین خوشبو لگاتی ہے، تاہم پردے اور اس کے پیچھے سے آنے والی خوشبو سب کو خوب بھا جاتی ہے۔

حجرہ نبوی ﷺ میں موجود باب الدخول وہ دروازہ سے جس کے ذریعے روضہ رسول ﷺ میں داخل ہوا جا سکتا ہے لیکن یہ داخلہ بھی محض سبز، لال اور چاندے والے پردے تک ہی ممکن ہے، ایک سیاہ اور سفید رنگ کی تصویر بھی کافی وائرل ہے، جسےروضہ رسول ﷺ سے تشبیہہ دی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ضروری ہے۔

لیکن اور تصویر ایسی ہے جس میں روضہ رسول پر اسی خوبصورت پردے کے پاس کا منظر دیکھا گیا اس صحن کی اونچائی بھی تھی تاہم چوڑائی کم تھی۔

عام طور پر جب کہیں اندھیرا ہوتا ہے تو اندھیرے میں بھی خوف محسوس ہوتا ہے، تاہم روضہ رسولﷺ کے منظر میں اندھیرا تو موجود ہے، لیکن اس اندھیرے میں بھی ایک عجیب سے روشنی ہے تو خوف کے بجائے توجہ طلب کر رہی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.