تصویر کو دیکھنے میں چند منٹ لگیں گے پر یہ بتانا مشکل ہوجائے گا کہ 'بیٹھنے' کا یہ انداز آپ کی شخصیت سے متعلق کیا بتاتا ہے؟

image

آپ ایک صفائی پسند آدمی ہیں پر اپنے منصوبوں یا کاموں کو مکمل نہیں کرتے یہ سب اور بہت کچھ آپ کے بیٹھنے کا انداز بتاتا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ آپ کیسے انسان ہیں اور دوسرے آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہوں گے۔

بالکل سیدھا بیٹھنا :

اگر آپ یوں سیدھا بیٹھتے ہیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اعلیٰ ذہانت، ایماندار اور صفائی پسند ہیں ۔ جو ہمیشہ قت کی پابندی کرتے ہیں ، خود اعتمادی کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آپ کی شخصیت ایسی ہے کہ ہمیشہ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ اکثر افراتفری اور تنازعات میں گھر رہنے سے پرہیز کرتے ہیں۔

کرسی پر اس طرح بیٹھنا کے ٹانگوں کے درمیان کچھ فاصلہ ہو:

اگر آپ آرام کے دوران ایسے بیٹھتے ہیں کہ ٹانگوں کے درمیان فاصلہ ہو تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خود غرض انسان ہو سکتے ہیں جو اپنا تمام کام یا پھر شروع کیے ہوئے منصوبوں کو درمیان میں چھوڑ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ ایک ایسے شخص بھی ہو سکتے ہیں جو بات چیت کی مہارت رکھتے ہوں، دوست احباب کے ساتھ بات چیت میں اچھے بھی ہو سکتے ہیں۔

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا :

یہ تیسرا طریقہ زیادہ تر لوگ بیٹھنے میں آزماتے ہیں اور یہ طریقہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتا ہے کہ آپ انتہائی روشن خیال اور غیر معمولی طور اعلیٰ تخیل کے حامل شخص ہو سکتے ہیں۔

اور تو ارو آپ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے کےعادی ہوں اور اسی طرح آپکو خواب میں بھی ڈوب جانے کی عادت ہوگی۔ اور یہ بھی مانا جاتا ہے کہ ہر خواب کو سچ کرنے کیلئے پوری طاقت لگا دیتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.