اعظم سواتی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

image

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو  5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کو کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے  دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

وکیل اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے۔غیر قانونی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر عدالت پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیرملکی جاسوس ہے۔ سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ  اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس اور اداروں کے خلاف بیانات کے الزام میں  گرفتار  کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.