پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکار کومل رضوی کو سب ہی جانتے ہیں۔ حال ہی میں وہ مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اُس پہلو پر روشنی ڈالی جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہوگا۔
نادر علی نے سوال کیا کہ آپ کا اپنے شوہر کے ساتھ چار سال کا تعلق تھا جس کے بعد علیحدگی بھی ہوئی تو اس حوالے سے آپ کچھ بتائیں۔
کومل رضوی نے کہا کہ ایک لڑکی کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کی شادی بہت پیار ہوگی شوہر آپ کا خیال رکھے گا اور لڑکی دو سو فیصد چاہتی ہے کہ اس کی شادی چل جائے لیکن ہمارا معاشرہ لڑکیوں کو یہ نہیں سکھاتا کہ ایک حدود کیا ہوتی ہے، میاں تو کیا کوئی بھی انسان اس حدود کو پار نہیں کرسکتا۔
کومل رضوی نے دکھ بھرے لفظوں میں کہا کہ اگر یہ حدود تم نے پار کرنے دیں تو آپ کی عزت چلی جائے گی، تمہارا اعتماد ختم ہوجائے گا خود پر یقین ختم اور خوشیاں برباد ہوجائیں گی یہ نہیں بتایا جاتا۔
مجھے ہمیشہ یہ بتایا گیا ہے کہ میاں کا خیال رکھو، اس کے والدین کی جی سنو ، بڑوں کو سنومگر مجھے کچھ اس کا دوسرا پہلو نہیں بتایا گیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے چار سال لگ گئے اس بات کو سمجھنے میں کہ غلطی میری نہیں کہ اگر وہ ہاتھ اٹھا رہا ہے یا مجھ پر تشدد کر رہا ہے۔ کومل رضوی نے پروگرام میں انکشاف کیا ایک مرتبہ ناشتہ ٹھنڈا ہونے پر شوہر نے فرائنگ پین میرے سر پر مار دیا تھا۔ میری عمر کم تھی اور وہ میرے ساتھ سائیکلوجیکل گیمز کھیل رہا تھا۔
کومل کا کہنا تھا کہ میں نے اس کے سامنے بہت کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی اس کو سب کچھ صحیح طرح کر کے دیا لیکن جب ایک شخص ذہنی بیمار ہو اور آپ پر ہاتھ اٹھائے اس سے زیادہ جہالت کی حرکت کوئی نہیں ہوسکتی۔
اداکارہ کا مزید اپنی طلاق کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے اگر سمجھا دیا جاتا کہ زیادتی کرنا اور زیادہ برداشت کرنا دونوں گناہ ہیں تو میرے اتنا وقت ضائع نہیں ہوتا، مجھے طلاق کی بہت خوش ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری 21 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی۔