سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، ان کےخلاف آج اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔
عمران خان موٹروے سے اسلام آباد جا رہے ہیں،جیمرز گاڑیاں بھی ان کے ہمراہ ہیں۔