پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کی سماعت کچھ دیر بعد

image

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی ۔ آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ساڑھے9بجے ہوگی۔ ازخود نوٹس کیس  کی سماعت کے لیے 5رکنی نیا بینچ تشکیل دیاگیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل  ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی نئے بینچ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے  اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیا۔ پنجاب کی حد تک صدر نے شاید تاریخ درست دی ہو۔

چیف جسٹس پاکستان  کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے لیے حالات سازگار نہیں تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نےکہا کہ الیکشن کی تاریخ آئےتو ہی فیصلہ ہوگا کہ اس وقت انتخابات ہوسکتےہیں یا نہیں، پورا مہینہ ضائع کردیا کہ گورنر نے مشاورت کا کہا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ امن وامان کا معاملہ گورنرکا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے، کیا امن وامان کا معاملہ انتخابات کی آئینی راہ میں آسکتا ہے؟

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.