صدر کا خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ

image

صدر مملکت عارف علوی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس میں دلائل دیتے ہوئےصدرمملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صدر تسلیم کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے انہیں تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صدر کو اختیار تھا۔ خیبرپختونخوامیں نہیں ،صدر مملکت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلایا تھا، الیکشن کمیشن نے مشاورت سے انکار کردیا، صدر نے آئین  اور قانون کے مطابق تاریخ دی

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.