159 بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دے دی گئی

image

پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 254 غیر ملکیوں کا شہریت دی گئی جن میں 159 بھارتی بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کی کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں چار افغان، تین چینی، چار بنگلہ دیشی، ایک اطالوی، ایک سوئس، تین امریکی، دو کینیڈین اور چار برطانوی افراد کو قومی شہریت دی۔

رپورٹ کے مطابق شہریت دینے کی وجوہات میں پاکستان میں شادیاں، خاندانی تعلقات، پیشے اور طویل مدتی رہائش شامل تھی۔

اس کے علاوہ برما، فلپائن، مالدووا، کرغزستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے 20 سے زائد شہریوں نے بھی اس عرصے میں پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ دو ہندوستانیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی،  2019 میں 55، 2018 میں 43، 2020 اور 2021 میں 27، اور پچھلے سال 18 کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس اب بھی شہریت کی منظوری کے لیے ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.