سابق مشیر کے گھر پہ چھاپہ، ساڑھے 12کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

image

لاہور:  صوبہ پنجاب کے سابق مشیر برائے زراعت عبدالحئی دستی کے گھر پہ مارے جانے والے چھاپے میں ساڑھے 12 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

سابق مشیر پنجاب کے گھر پر چھاپہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مارا، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ملنے والی کرنسی ٹھیکوں کے کمیشن کی مد میں وصول کی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی دو بڑی تجوریوں میں رکھی گئی تھیں، ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز اس ضمن میں سابق مشیر برائے زراعت عبدالحئی دستی کا مؤقف جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو مئی 2021 میں 26 ماہ قید اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سیشن جج نوکری سے فارغ

خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کو چھ مئی 2016 کو گرفتار کر کے ان کے گھر سے 73 کروڑ روپے کے کرنسی نوٹ قبضے میں لیے گئے تھے۔ یہ میگا اسکینڈل نواب ثنا اللہ زہری کے دور حکومت میں سامنے آیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.