پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما کی جیل میں طبیعت ناساز، ڈاکٹز طلب

image

بھکر:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی اور ڈاکٹر کو جیل میں طلب کر لیا گیا۔

پی ٹی ائی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بھکر جیل میں اچانک طبیعت ناساز ہو گئی۔ عمر سرفراز چیمہ کے دانت میں شدید درد ہوا جس پر ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر کے ڈاکٹر کو جیل میں ہی طلب کر لیا گیا۔

ڈینٹل سرجن ظفر خاکوانی نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کے نچلے جبڑے کی ایک داڑھ کی فلنگ ٹوٹ گئی تھی جس کی دوبارہ فلنگ کر دی گئی ہے اور انہیں اب درد میں افاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی رہنما کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں 15 سے 20 منٹ تک علاج جاری رہا تاہم اب ان کی طبیعت تسلی بخش ہے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے 22 فروری کو گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.