نواب شاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں نوبیاہتا جوڑے نے گھر جانے سے پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نواب شاہ میں دلہے اور دلہن نے رخصتی کے فوراً بعد گھر جانے کے بجائے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ احتجاج میں دلہا یاسر برڑو نے روایتی لباس اور دُلہن سحرش پیر زادہ نے عروسی لباس میں ہی احتجاج کیا۔
دلہا دلہن نے ملک میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑک پر احتجاج کی قیادت کی۔ مظاہرین میں نوبیاہتا جوڑے کے خاندان کے افراد اور باراتی بھی شامل تھے۔ مظاہرین ریلی کی صورت میں نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور وہاں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:
دلہن ڈاکٹر سحرش کا کہنا تھا کہ رخصتی کے بعد ان کے شوہر نے کہا کہ وہ گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر انہوں نے حامی بھر لی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔