دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے ساتھ روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 268 ہو گئی۔اس کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھتے ہوئے 279 روپے تک پہنچی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے ہو گیاہے۔انٹربینک میں ڈالر 285 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 روپے مہنگا ہونے کے بعد 290 پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 61 پیسے اضافہ ہونے سے ڈالر 266 روپے 11 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 274 روپے کا ہو گیا تھا۔