عمران خان اس معاشی تباہی کےذمہ دار صرف اورصرف تم ہو، اسحاق ڈار

image

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔

تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.