اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، مفتاح اسماعیل

image

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ خزانہ کا عہدہ لینے کی درخواست کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں سے پاکستان کو تو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن ن لیگ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنی ذات یا مفاد کے لیے پالیسی پر کام نہیں کیا بلکہ پاکستان کا سوچا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وزراء کو نہیں دیکھتا پاکستان کی ساکھ کی بات کرتا ہے۔

پاکستان کی ساکھ اب پہلے جیسی نہیں رہی،ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی بین الاقوامی سطح پر اچھی شناخت ہے وہ وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں،خواجہ آصف بھی معیشت سے متعلق آگاہی رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.