ملک عبدالولی کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری

image

 صدر مملکت نے  گورنر بلوچستان کے لیے ملک عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گورنر بلوچسستان کے لیے  نام کی  منظوری گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات میں دی۔ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

ملک عبدالولی کاکڑ  بی این پی کے مرکزی نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں.


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.