لاہور ہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنیکا حکم

image

لاہور:  ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ  کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ حکم پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری کی درخواست پر جاری کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے ہیں اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اس ضمن میں حکومت پنجاب پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.