عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

image

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔

عمران خان کےوکیل قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے۔عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ 28فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے ۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وانٹ جاری کیے تھے۔

اس روز چیئرمین تحریک انصاف پر کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔  غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری  جاری کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس وارنٹ  کا نوٹس دینے  عمران  خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچی تھی۔ جہاں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبروں پر کارکنان جمع تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.