عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،ثاقب نثار

image

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا۔

ہم نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا۔اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائے۔تینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے۔عمران خان کیخلاف 3 نکات پر میری ججمنٹ آج بھی موجود ہے۔

پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا،گواہ بابر یعقوب ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے۔ملک کی بقاء کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.