چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔
عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کا علم نہیں، سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہوگی، عدالت نے سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کردیا۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد نہیں جائیں گے۔لیگل ٹیم نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے انتظار کا مشورہ دیاہے۔
آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیشن عدالت فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہے۔اپیل میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری خارج کرنے کی استدعا کی گئئی ہے۔
ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق ہائیکورٹ فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت لینے یا نہ لینے کا فیصلہ لیا جائے گا۔عمران خان نے حفاظتی ضمانتوں کے ڈرافٹ ہر دستخط کر دئیے ہیں۔