چاہے نوکری سے نکال دیں لیکن میں دوپٹہ سر سے نہیں اتاروں گی۔۔ فرح حسن نے انٹرویو کے دوران اچانک دوپٹہ لینے کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا

image

“اب بھلے کوئی نوکری سے نکالتا ہے تو نکال دے لیکن سر پر سے دوپٹہ تو میں نہیں اتاروں گی۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ ابھی سے سر پر دوپٹہ لینے لگیں۔ یہ تو 40، 50 کی عمر کے بعد کیا جاتا ہے“

چاہے نوکری سے نکال دیں لیکن میں دوپٹہ سر سے نہیں اتاروں گی۔۔ فرح حسن نے انٹرویو کے دوران اچانک دوپٹہ لینے بتا کر سب کو حیران کردیا یہ کہنا ہے مشہور اینکر فرح اقرار کا جو نہ صرف خود سیاسی اور سماجی پروگرامز میں میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہیں بلکہ معروف صحافی اقرار الحسن کی اہلیہ بھی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فرح اقرار نے بتایا کہ وہ سر پر دوپٹہ لینے لگی ہیں جس کی وجہ سے انھیں تنقید اور تعریف دونوں طرح کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قرآن کی کلاسز لیتی تھی

فرح اقرار نے کہا کہ “جب میں مغربی طرز کے لباس پہنتی تھی اس وقت بھی پانچوں وقت کی نمازیں پڑھتی تھی، عربی سیکھنے کی کوشش کرتی تھی اور قرآن کی کلاسز لیتی تھی۔ البتہ عمرہ کیا تب دوپٹہ لے کر سکون ملا۔ اس وقت سے سر کو ڈھانپ کر رکھنا چاہتی تھی لیکن شاید تن ارادہ اتنا مضبوط نہیں تھا۔

ٹوئٹر پر بچی نے کیا کہا؟

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ اب میں اسی طرح ٹیلیویژن پر بھی آؤں گی اور مرتے دم تک یہ دوپٹہ میرے لباس کا حصہ رہے گا۔ ایک بچی نے ٹوئٹر پر مجھے کمنٹ کیا کہ وہ بھی میری طرح دوپٹہ لینے لگی ہے تب مجھے بہت خوشی ہوئی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.