انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت میں 2 روپیہ 78 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 90 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 12 پیسے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 281 روپے تھا۔