بینکوں میں 4 دن کی چھٹیاں

image

کراچی: تمام نجی و سرکاری بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں 24 مارچ کو بند رہیں گے۔

اگر رمضان المبارک 23 مارچ سے شروع ہوتا ہے تو بینکس اس روز زکوٰۃ کٹوتی نہیں کر سکیں گے، اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے جمعہ 24 مارچ کو زکوٰۃ کٹوتی کیلئے تمام سرکاری و نجی بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، بینکس عوام سے لین دین کے لئے بند ہوں گے، عملہ بینکوں میں موجود ہو گا۔

اس طرح 23 مارچ سے 26 مارچ تک چار دن بینک عوام سے لین دین کے لئے بند ہوں گے، 25 اور 26 مارچ کو بینکوں کی ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔

اس طرح تمام بینک پیر 27 مارچ سے صبح ساڑھے سات بجے عوام سے لین دین کے لئے کھلیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.