بگ باس سپر سٹارز عاصم ریاض اور علی گونی عمرے پر روانہ

image
معروف انڈین رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے انڈین اداکار اور سوشل میڈیا سیلبریٹیز عاصم ریاض اور علی گونی عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

جمعے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں اداکاروں نے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی تصویر شیئر کی۔

دونوں شوبز سٹارز کو تصویر میں احرام کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عاصم ریاض لکھتے ہیں کہ ’رمضان مبارک، اللہ اکبر۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by ASIM RIAZ (@asimriaz77.official)

علی گونی نے بھی اپنی پوسٹ میں رمضان کی مبارک دی۔

    

View this post on Instagram           A post shared by  (@alygoni)

اس سے قبل علی گونی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے اپنی ٹویٹ میں عاصم ریاض کے ساتھ عمرے پر جانے کی خبر دی تھی۔

علی گونی لکھتے ہیں کہ ’یہ میرا بہت بڑا خوب تھا۔ اب مزید انتظار نہیں ہو رہا۔ مکہ میں میرا پہلا روزہ ہوگا۔ میں اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ اپنا پہلا عمرہ کرنے پر بہت خوش ہوں۔‘

Can’t wait this was my biggest dream allhamdulillah… My first roza in Mecca .. Allah sab ko yeh mauka de. Ameen  And so happy doing my first umrah with my childhood buddy @imrealasim pic.twitter.com/7wWncsk0xB

— Aly Goni (@AlyGoni) March 19, 2023

دوسری جانب معروف انڈین ٹی وی سٹار حنا خان بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود نظر آئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ساتھ اُن کی والدہ بھی موجود تھیں۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Hina Khan (@realhinakhan)

 سنہ 2019 میں نشر ہونے والے بِگ باس کے 13 ویں سیزن نے عاصم ریاض کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ بِگ باس 13 میں عاصم ریاض رنرز اپ قرار پائے تھے۔

دوسری جانب 2013 میں نجی ٹی وی سٹار پلس کے ڈرامے ’یہ ہے محبتیں‘ سے شہرت حاصل کرنے والے علی گونی 2020 میں نشر کیے گئے بِگ باس کے سیزن 14 کی کاسٹ میں شامل تھے۔

علی گونی سیزن 14 میں تیسرے رنرز اپ امیدوار تھے۔ 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts