سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی، مریم نواز

image

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چین اور پاکستان کی قیادت کو خنجراب پاس کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی۔

انہوں نے کہا پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی ریڈلائن ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے۔

مریم نواز نے کہا تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہو گئی، 2020 میں بندش کے بعد خنجراب پاس کا اب دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.